فراڈ اور دھوکے

فراڈ اور دھوکے سرمایہ کاروں سمیت کسی کے ساتھ بھی ہو سکتے ہیں۔ دھوکے باز آپ اور آپ کی محنت سےکمائی ہوئی رقم کے درمیان آنے کیلئے بڑی حد تک جائیں گے۔

دھوکہ دہی کی کچھ عام اقسام:

ناجائز دباؤ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی آپ کو پیسے یا خفیہ معلومات فراہم کرنےکیلئے دھمکیاں دیتا، مجبورکرتا یا بلیک میل کرتا ہے، جنہیں وہ اپنے فائدےکیلئے استعمال کر سکتا ہے۔

وابستگی کا فراڈ دھوکہ دہی کی ایک ایسی شکل ہے جس میں دھوکے باز ممکنہ متاثرین سےکسی گروپ یا کمیونٹی تنظیم کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں جس سے وہ تعلق رکھتے ہیں۔ یہ مذہبی گروہ، نسلی گروہ، یا یہاں تک کہ ورک فورس کمیونٹیز جیسےکہ یونئینز یا فوج بھی ہو سکتے ہیں۔

ایک دھوکے باز آپ سے سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ سائٹس کے ذریعے یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے اور آپ کو ورچوئل، آن لائن تعلقات میں داخل ہونے پر راضی کر سکتا ہے تاکہ وہ آپ کا اعتماد اور پیار حاصل کر سکے۔ جب دھوکہ باز آپ کا اعتماد حاصل کر لےگا تو وہ آپ سے پیسہ مانگےگا یا کہےگا کہ وہ سرمایہ کاری میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

دھوکے بازکرپٹو اثاثہ سرمایہ کاریوں میں اونچے درجےکے منافعوں کا وعدہ کرتے ہیں۔ آپ کوکرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنا پڑ سکتا ہے۔ جب آپ اکاؤنٹ چیک کرتے ہیں تو کوئی رقم یا کرپٹو اثاثہ سرمایہ کاری نہیں ہوئی ہوتی۔ یاد رکھیں اگرکوئی چیز سچ ہونے کے لئے بہت اچھی لگتی ہو، تو شاید یہ سچ ہونےکیلئے بہت ہی اچھی ہے۔

شناخت کی چوری اس وقت ہوتی ہے جب کوئی آپ کی ذاتی معلومات کو دھوکہ دہی کیلئے استعمال کرتا ہے۔ وہ آپ کی ذاتی معلومات استعمال کر سکتے ہیں    نام، سوشل انشورنس نمبر، کریڈٹ کارڈ نمبر یا دیگر معلومات آپ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم لینےکیلئے، اکاؤنٹ کھولنے یا قرض یا کریڈٹ کارڈکی درخواست دینے کے لئے، آپ کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنا    آپ کے علم کے بغیر۔

اپنے طور پر، مستثنٰی سیکیورٹیز دھوکے نہیں ہیں۔ لیکن کچھ دھوکے باز دھوکہ دہی کی سرمایہ کاری کو "مستثنٰی” سیکیورٹیز کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ وہ آپ کوکہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کے لئے ایک خصوصی ڈیل میں شرکت کے لئے چُھوٹ دلائیں گے۔ مشکوک ہو جائیں اگر آپ کو کسی امید افزا کاروبار کے بارے میں ایک زبردست مشورے کے بارے میں غیر مطلوبہ فون کال موصول ہوتی ہے جس کے بارے میں عنقریب "عوام کو بتایا جانے والا” ہے لیکن آپ اس کے بارے میں چیک کرنےکیلئے اپنے مقامی سیکیورٹیز ریگولیٹر سے رابطہ کریں۔

فاریکس اشتہارات، اکثرکورسز یا سافٹ ویئرکے ذریعے غیر ملکی ایکسچینج مارکیٹ تک آسان رسائی کو فروغ دیتے ہیں۔ لیکن غیر ملکی کرنسی کی تجارت پر بڑے، اچھے وسائل والے بین الاقوامی بینکوں کا غلبہ ہے جن میں اعلٰی تربیت یافتہ عملہ، معروف ٹیکنالوجی تک رسائی اور بڑے اکاؤنٹس ہیں۔ ان پیشہ وروں کو شکست دینا انتہائی مشکل کام ہے۔

اگر آپ اپنا پیسہ ” آف شور” کسی دوسرے ملک بھیجتے ہیں تو یہ دھوکہ بہت زیادہ منافع کا وعدہ کرتا ہے۔ عام طور پر، مقصد آپ کے ٹیکسوں کو کم کرنا یا ان سے بچنا ہوتا ہے، لیکن آپ کیلئے ٹیکس، سود اور جرمانےکی مد میں حکومتی رقم واجب الادا ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، اگر کچھ غلط ہو جاتا ہے، تو ممکنہ طور پر آپ اپنا کیس کینیڈا کی سول عدالت میں لے جانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

فشنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی اجنبی آپ کی نجی معلومات، جیسےکہ آپ کے پاس ورڈز یا بینکنگ کی معلومات حاصل کرنےکیلئے اپنے آپ کوکوئی قابل بھروسہ فرد ظاہرکرتا ہے۔ یہ ایک ای میل یا پیغام کی شکل میں ہو سکتی ہے جو آپ سےکسی لِنک یا اٹیچمینٹ پرکلک کرنےکیلئےکہتے ہیں۔ لِنک اور میسیج کسی مالیاتی ادارے یا سرکاری ایجینسی کی طرف سے آنےکو ظاہرکر سکتے ہیں۔ اس طرح کے مشکوک پیغامات سے نمٹنےکا بہترین طریقہ انہیں تلف کر دینا ہے۔

یہ اسکیمیں اشتہارات اور ای میلز کے ذریعے لوگوں کو بھرتی کرتی ہیں جو وعدہ کرتی ہیں کہ آپ گھر سےکام کرکے بڑی رقم کما سکتے ہیں یا صرف ہفتوں میں 10 ڈالرکو 20,000 ڈالر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ یا، آپ کو سرمایہ کاروں کے ایک خاص گروپ میں شامل ہونےکا موقع دیا جا سکتا ہے جو بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے امیر ہونے جا رہے ہیں۔ اس کا دعوت نامہ آپ کے کسی جاننے والےکی طرف سے بھی آسکتا ہے۔

دھوکے بازکم قیمت والے اسٹاک کو فروغ دینےکیلئے آپ سے رابطہ کرتے ہیں۔ جو آپ نہیں جانتے وہ یہ ہےکہ دھوکے باز پہلے ہی اس اسٹاک کی ایک بڑی رقم کا مالک ہے۔ جوں جوں آپ اور دوسرے سرمایہ کار حصص خریدتے ہیں، اسٹاک کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ سب سے زیادہ قیمت پر، دھوکہ باز اپنے حصص فروخت کرتا ہے اور اسٹاک کی قیمت گر جاتی ہے، جس سے آپ کے پاس بیکار اسٹاکس رہ جاتے ہیں۔

اس دھوکہ دہی میں، متاثرہ فردکو کسی اچھے مال یا خدمت کیلئے نمایاں طور پر زیادہ منافع حاصل کرنے کے وعدے کے ساتھ موقع سے فائدہ اٹھانےکیلئے پیشگی رقم ادا کرنے پر آمادہ کیا جاتا ہے۔ لیکن دھوکہ دہی کرنے والا رقم لے لیتا ہے اور متاثرہ فردکو اس کی طرف سے دوبارہ کوئی خبر نہیں ملتی۔ وہ سرمایہ کار جنہوں نے ایسی پرخطر سرمایہ کاری میں پیسہ کھو دیا ہو وہ اکثر ان ہی کا نشانہ بنا ہوتا ہے۔


فراڈ سے بچیں

اس بات کو جانناکہ کس چیز کا خیال رکھنا ہے آپ کو فراڈ میں پیسہ ضائع ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

دھوکہ دہی کے سرخ جھنڈے

اگر کوئی ایسا فرد جسے آپ نہیں جانتے کسی غیر مطلوبہ پیشکش یا موقع کے بارے میں آپ سے رابطہ کرتا ہے تو مشکوک رہیں۔ اپنے آپ سے پوچھیں کہ وہ فرد آپ سےکیوں رابطہ کرےگا۔

آپ کوئی بھی لِنک یا اٹیچمینٹ موصول کریں تو اس کا جواب نہ دیں یا اس پرکلک نہ کریں۔ کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ کس کے ساتھ ڈِیل کر رہے ہیں۔ کمپنی کا فون نمبر تلاش کریں اور اس بات کی تصدیق کیلئےکال کریں کہ کیا وہ شخص واقعی اس تنظیم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

اگر کوئی آپ سے ایسی سرمایہ کاری کا وعدہ کرتا ہے جس میں بہت کم یا بغیرکسی خطرے کے زیادہ منافع ہو، تو سرمایہ کاری جو وہ پیش کر رہے ہیں وہ ایک دھوکہ ہو سکتا ہے۔ عام طور پر، سرمایہ کاری کی ممکنہ واپسی جتنی زیادہ ہوگی، اس سرمایہ کاری کو اتنا ہی زیادہ خطرہ ہوگا۔

"ہاٹ ٹپس” یا "اندرونی معلومات” کے ذرائع آپ کے بہترین مفادات کو ذہن میں نہیں رکھتے۔ اس بارے میں سوچیں کہ وہ آپ کو ٹِپس کیوں پیش کر رہے ہیں، اور آپ کو ان کے بارے میں بتا کر انہیں کیسے فائدہ ہوتا ہے۔ اگر یہ واقعی کسی پبلک کمپنی کے بارے میں اندرونی معلومات ہیں، تو اندرونی تجارت کے قوانین کے تحت ان پر عمل کرناغیر قانونی ہوگا۔

فراڈکرنے والے اکثر آپ کا پیسہ جلد حاصل کرنے اور پھر دوسرے شکارکی طرف جانےکیلئے ہائی پریشر سیلز کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کو فوراً کوئی فیصلہ کرنےکوکہا جاتا ہے یا آپ کو محدود مدت کی پیشکش پیش کی جاتی ہے تو بہت محتاط رہیں۔

سرمایہ کاری کرنے سے پہلے، سرمایہ کاری کی پیشکش کرنے والے فردکی رجسٹریشن چیک کرلیں۔ عام طور پر،کوئی بھی شخص جو سیکیورٹیز فروخت کرتا ہے یا سرمایہ کاری کا مشورہ دیتا ہے اسے اپنے صوبائی سیکیورٹیز ریگولیٹر کے ساتھ لازمی طور پر رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔

سرمایہ کاری کی دھوکہ دہی سے بچنا


اپنی معلومات کی حفاظت کرنا

اس بات کو سیکھیں کہ آپ مالی فراڈ اور شناخت کی چوری سے بچنےکیلئے اپنی مالی معلومات کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

فراڈکے بارے میں مزید جانیں

سرمایہ کاری کرنے سے پہلے چیک کریں

سرمایہ کاری کی دھوکہ دہی سے بچنے میں مددکا ایک بہترین طریقہ یہ ہےکہ اس بات کی تصدیق کی جائےکہ کوئی بھی فرد جو آپ کو سرمایہ کاری کرنے یا سرمایہ کاری کرنےکا مشورہ پیش کر رہا ہے وہ ایسا کرنےکیلئے رجسٹرڈ ہے۔

عام طور پر، کوئی بھی شخص جو سیکیورٹیز فروخت کرتا ہے یا سرمایہ کاری کے مشورے پیش کرتا ہے اسے ان صوبوں اور علاقوں میں سیکیورٹیز ریگولیٹر کے ساتھ لازمی طور پر رجسٹر ہونا چاہئے جہاں وہ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

رجسٹریشن سے سرمایہ کاروں کی حفاظت میں مدد ملتی ہےکیونکہ سرمایہ کاری کے ریگولیٹرز، جیسےکہ اونٹاریو سیکیورٹیزکمیشن ہیں، وہ صرف ان لوگوں یا کمپنیوں کو رجسٹرکریں گے جو سرمایہ کاری فروخت کرنے یا عوام کو مشورہ دینے کے اہل ہیں۔

رجسٹر ہونےکیلئےکیا درکار ہے؟

رجسٹرڈ ہونےکے لئے افرادکو لازمی طور پر مخصوص تعلیم اور تجربے کے تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔ ان تقاضوں کا انحصار اس بات پر ہےکہ کوئی فردکس قسم کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دے رہا ہے۔ ہرکیٹیگری کے مختلف تقاضے ہوتے ہیں اور وہ مختلف سرگرمیوں کی اجازت دیتی ہے۔

فرموں اور افرادکو لازمی طور پر دیانتداری کے ساتھ برتاؤکرنا چاہئے، جس میں ایمانداری اور نیک نیتی شامل ہے، خاص طور پرگاہکوں کے ساتھ لین دین کرنے میں۔ افراد پس منظر اور پولیس چیکس کے تابع ہیں اور تمام فرموں اور تمام رجسٹرڈ افرادکو ہر سال اپنی رجسٹریشن کی تجدید کروانا ہوگی۔

فرموں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی ذمہ داریوں کو نبھانےکے لئے درکار سرمائے اور انشورنس کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے لازمی طور سالوینسی (solvency) برقرار رکھنا ہوگی۔ رجسٹریشن اس بات کی بھی ضمانت نہیں دیتی کہ آپ پیسہ کمائیں گے یا آپ کو پیسےکا نقصان نہیں ہوگا۔

رجسٹریشن کو چیک کرنا تیز اور آسان ہے۔ رجسٹریشن کے اسٹیٹس کو چیک کرنے اور سرمایہ کاری کی صنعت میں کسی بھی فرد یا کاروبار کے نظم و ضبط کی تاریخ کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل رجسٹریشن سرچ ٹول کا استعمال کریں۔

کسی کاروبار یا فردکی رجسٹریشن ابھی چیک کریں