اور اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کوکتنا زیادہ (یا تھوڑا) پیسہ لگانا ہے، صحیح معلومات اور وسائل رکھنا آپ کو اپنے اور اپنے خاندان کیلئے بہتر فیصلےکرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
ہم اونٹاریو سیکیورٹیزکمیشن ہیں
اونٹاریو سیکیورٹیزکمیشن (او ایس سی) سیکیورٹیز ایکٹ (اونٹاریو) اور کموڈیٹی فیوچرز ایکٹ (اونٹاریو) کی دفعات کے ساتھ تعمیل کا انتظام و انتصرام اور نفاذکرتا ہے۔ خاص طور پر، ہم سرمایہ کاروں کے تحفظ، منصفانہ اور مؤثرکیپیٹل مارکیٹوں کو فروغ دینے، سرمائےکی تشکیل کو فروغ دینے اور اونٹاریو میں سیکیورٹیز انڈسٹری کو چلانے والے قوانین کی تعمیل اور نگرانی کے ذریعے مالیاتی نظام کے استحکام اور نظام میں موجود خطرےکو کم کرنےکیلئےکام کرتے ہیں۔
اس ویب سائٹ پرفراہم کردہ وسائل اور ٹولز آپ کو زیادہ باخبر مالی فیصلےکرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور آپ کی اپنے پیسےکی بہتر حفاظت کرنے میں مددکر سکتے ہیں۔
یہ معلومات متعدد زبانوں میں دستیاب ہیں اور ہم آپ کو اس ویب سائٹ کو ان افراد یا تنظیموں کے ساتھ شیئرکرنےکی ترغیب دیتے ہیں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا دوسروں کے ساتھ اس کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
ایک سیکشن منتخب کریں
دھوکہ دہی سے بچاؤ
اس میں دھوکہ دہی کو پہچاننا اور اپنے آپ کو اس سے بچانا شامل ہے۔
منصوبہ بندی اور نظم و نسق
اس میں بجٹ سازی، بچت اور رجسٹرڈ سیونگ کے منصوبے شامل ہیں۔
اپنے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کرنا
اس میں سرمایہ کاری کی اقسام، خطرہ و واپسی اور مشورہ حاصل کرنا شامل ہیں۔
ریٹائرمینٹ اور پیسہ
اس میں ریٹائرمینٹ کی منصوبہ بندی، وصیت اور جائیدادکی منصوبہ بندی اور بزرگوں کے ساتھ مالی بدسلوکی شامل ہیں۔
وسائل
ہمارے بارے میں