اونٹاریو سیکیورٹیزکمیشن (او ایس سی)

او ایس سی (OSC) سرمایہ کاروں کو غیر منصفانہ، نامناسب یا دھوکہ دہی والے طریقوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تاکہ منصفانہ، مؤثر اور مسابقتی سرمائےکی مارکیٹوں اورکیپیٹل مارکیٹوں میں اعتمادکو فروغ دینے، سرمائےکی تشکیل کو فروغ دینے، اور مالیاتی نظام کے استحکام اور نظام میں موجود خطرے کوکم کرنے میں تعاون کرسکے۔

خاص طور پر، او ایس سی اونٹاریو میں سیکیورٹیز انڈسٹری کو کنٹرول کرنے والے قوانین بنا کر اور ان کو نافذ کرکے سرمایہ کاروں کی حفاظت کے لئے کام کرتا ہے۔

اِنویسٹر آفس (www.InvestorOffice.ca) او ایس سی کی ایک ریگولیٹری آپریشنز برانچ ہے۔

اِنویسٹر آفس اسٹریٹیجک سمت متعین کرتا ہے اور سرمایہ کاروں کی شمولیت، آگاہی، آؤٹ ریچ اور تحقیق میں او ایس سی کی کاوشوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ آفس کا ایک پالیسی فنکشن بھی ہے، اومبڈسمین فار بینکنگ سروسز اینڈ انویسٹمینٹس (او بی ایس آئی) کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اور او ایس سی میں روئیےکی بصیرت کے شعبے میں قیادت فراہم کرتا ہے۔


ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کا کسی کمپنی، سرمایہ کاری کی مصنوعات، یا اپنے مالی نمائندے کے طرز عمل کے بارے میں کوئی سوال یا شکایت ہے تو آپ اونٹاریو سیکیورٹیزکمیشن کے انکوائریز اور رابطہ مرکز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ٹیم 200 سے زائد زبانوں میں آپ کے سوالات کے جوابات دے سکتی ہے۔

ہم سے رابطہ کریں

مقامی (ٹورانٹو)

416-593-8314

ٹول فری (نارتھ امریکہ)

1-877-785-1555

ٹی ٹی وائی

1-866-827-1295

فیکس (سوالات اور شکایات)

416-593-8122

ای میل

inquiries@osc.gov.on.ca

انکوائریز اور رابطہ مرکز آپ کے سوالات کے جوابات دےگا اور آپ کی شکایت یا انکوائری کو اونٹاریو سیکیورٹیزکمیشن کی کسی دوسری برانچ کو بھیج سکتا ہے۔

ہم مددکر سکتے ہیں

GetSmarterAboutMoney.ca

GetSmarterAboutMoney.ca اونٹاریو سیکیورٹیزکمیشن کی ویب سائٹ ہے جو آپ کے پیسے کے بارے میں بہتر فیصلےکرنے میں آپ کی مدد کے لئے آزاد اور غیر جانبدارانہ معلومات اور مالیاتی ٹولز فراہم کرتی ہے۔

یہاں آپ کو سرمایہ کاری کی بنیادی باتیں،کینیڈا میں دستیاب مختلف قسم کے سرمایہ کاری کے اکاؤنٹس، اور سرمایہ کاری کا انتخاب کرنے سے پہلے پوچھے جانے والے سوالات کے بارے میں معلومات ملیں گی۔

GetSmarterAboutMoney.ca پرکیلکولیٹر، ورک شیٹس اورکوئزز بھی ہیں جو آپ اور آپ کے خاندان کے لئے سرمایہ کاری کے بہتر باخبر فیصلےکرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔