اپنی کمائی کے مقابلے میں آپ کتنے پیسے خرچ کر رہے ہیں اس بات کی واضح تصویر رکھنا اچھا ہے۔ اگر آپ کے پاس زیادہ سود والا قرض ہے، تو اس سے پہلےکہ آپ سرمایہ کاری کریں آپ کو سب کاموں سے پہلے قرض کی واپس ادائیگی کا منصوبہ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔


بجٹ سازی

بجٹ بنانا ایک بہترین مالی عادت ہے جسے آپ،کسی بھی عمر میں شروع کر سکتے ہیں۔ یہ اس بات کی واضح تصویر پیش کرے گی کہ آپ اپنے پیسےکو کس طرح منظم کرتے ہیں اور یہ آپ کے لئے صحیح مالی فیصلے کرنے میں آپ کی مددکرتی ہے۔

بجٹ آپ کو اپنی آمدنی اور اخراجات پر نظر رکھنے، بِلوں پر قابو رکھنے، اور یہ معلوم کرنے میں مددکر سکتا ہےکہ آپ کو اپنے مالی اہداف کو پورا کرنےکے لئےکتنی بچت کرنےکی ضرورت ہے۔


بچت

بچت آپ کو مختصر مدت کے اہداف تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ اتنی ہی معمولی ہوسکتی ہیں جتنا کہ نئے فون یا کنسرٹ کے ٹکٹوں کے لئے بچت کرنا۔ یا یہ مستقبل میں غیر یقینی وقت میں آپ کی مددکیلئے ہنگامی فنڈ جمع کرنا ہو سکتا ہے۔


رجسٹرڈ پلانز

بچت میں آپ کی مددکیلئے، حکومت کینیڈا نے سیونگز اور انویسٹمینٹ کےکئی پلانز تیارکئے ہیں۔ جو”رجسٹرڈ پلانز” کہلاتے ہیں، یہ ایسے اکاؤنٹس ہیں جو نقدی یاکوالیفائڈ انویسٹمینٹ رکھ سکتے ہیں۔

ان اکاؤنٹس کو انویسٹمینٹ اکاؤنٹس یا سیونگز اکاؤنٹس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وہ چیکنگ اکاؤنٹ کی طرح روزمرہ کے استعمال کے لئے نہیں ہیں۔