زندگی کے اس مرحلے سے متعلق مالی سوالات کے جوابات کے لئے یہاں کچھ وسائل ہیں۔
ریٹائرمینٹ کی منصوبہ بندی
ریٹائرمینٹ پلان آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہےکہ آپ کس قسم کا طرز زندگی اختیارکرنا چاہتے ہیں، آپ کو کتنی بچت کرنےکی ضرورت ہے اورکام بندکرنے کے بعد اپنے پیسےکو کیسےکنٹرول کرنا ہے۔ ریٹائرمینٹ کی منصوبہ بندی اپنے پیسےکو کنٹرول کرنےکے بارے میں ہے تاکہ آپ اپنی ریٹائرمینٹ کے سالوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ آپ کی ریٹائرمینٹ کے منصوبےکو آپ کی ضروریات، خواہشات اور آپ کے مالی معاملات کی حقیقت میں توازن رکھنا چاہئے۔
ریٹائرمینٹ کا منصوبہ رکھنےکی 3 وجوہات
اہداف مقررکریں۔ پلان آپ کو ریٹائرمینٹ کے اہداف مقررکرنے میں مدد کرتا ہے، بشمول وہ عمر جب آپ کام کرنا چھوڑنا چاہتے ہیں اور آپ کا طرز زندگی۔
اس بات کو جانیں کہ کتنی بچت کرنی ہے۔ اس سے آپ کو یہ معلوم کرنے میں مدد مل سکتی ہےکہ ریٹائرمینٹ میں آرام سے زندگی گزارنے کے لئے آپ کو کتنی رقم بچانے کی ضرورت ہے۔
انتخاب کریں کہ کس چیز میں سرمایہ کاری کرنی ہے۔ پلان آپ کے اہداف اور آپ کے خطرےکو برداشت کرنےکی استعدادکی بنیاد پر آپ کی سرمایہ کاری کے انتخابات میں رہنمائی کر سکتا ہے۔
بچت
آپ کو کتنی بچت کرنےکی ضرورت ہے اس کا انحصار 3 چیزوں پر ہے:
جب آپ بچت کرنا شروع کرتے ہیں تو اس بات سے بڑا فرق پڑتا ہےکہ آپ کو کتنا بچانا ہے۔ جب آپ شروع کریں گے تو آپ جتنےکم عمر ہوں گے، کمپاؤنڈنگ کی طاقت کی بدولت آپ کو اتنی ہی کم رقم الگ کرنی ہوگی۔ یہ کیلکولیٹر استعمال کرکے دیکھیں کہ آپ کتنی بچت کرسکتے ہیں۔
کیا آپ گھر میں رہنےکا یا دنیا کا سفرکرنےکا ارادہ رکھتے ہیں؟ آپ کو جو رقم بچانےکی ضرورت ہوگی اس کا انحصار اس زندگی پر ہوگا جو آپ ریٹائر ہونے پرگزارنےکا ارادہ رکھتے ہیں۔
آپ کینیڈا پینشن پلان (سی پی پی)، اولڈ ایج سیکیورٹی (او اے ایس) اورگارنٹیڈ انکم سپلیمینٹ (جی آئی ایس) جیسے حکومتی ریٹائرمینٹ بینیفٹس کے حقدار ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ ان حکومتی پروگراموں سے آمدنی کے اہل ہیں، تو ہو سکتا ہے آپ کو اتنی زیادہ بچت نہ کرنا پڑے۔
کیا آپ بزرگوں کے ٹیکس کریڈٹ کے اہل ہیں؟
ایک بزرگ کے طور پر، آپ مخصوص ٹیکس کریڈٹس کیلئے اہل ہو سکتے ہیں۔ آپ ایسے اخراجات کلیم کرنےکے بھی قابل ہو سکتے ہیں جیسےکہ میڈیکل اخراجات اور دیکھ بھال کرنے والےکے اخراجات۔
مزید جانیںوصیتیں اور اسٹیٹ کی منصوبہ بندی
اسٹیٹ پلاننگ میں یہ شناخت کرنا شامل ہےکہ آپ اپنے اثاثے کس کو دینا چاہتے ہیں اورکب (اپنی زندگی کے دوران، موت کے وقت یا موت کے بعدکسی وقت)۔
آپ کے اسٹیٹ پلان میں یہ بھی شامل ہو سکتے ہیں:
اگر آپ مر جاتے ہیں یا اپنے معاملات کو سنبھالنے سے قاصر ہو جاتے ہیں تو اپنے خاندان کے افراد کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے طریقے،
ان ٹیکسوں کو کم کرنے کے اقدامات جو آپ یا آپ کی اسٹیٹ ادا کر سکتے ہیں، اور
کسی کاروبار میں آپ کی ملکیت کا حصہ بیچنے یا منتقل کرنےکا منصوبہ۔
اسٹیٹ پلاننگ میں عام طور پر استعمال ہونے والی دستاویزات
وصیت اسٹیٹ پلان کا بنیادی پتھر ہے، لیکن آپ کے پلان میں مندرجہ ذیل بھی شامل ہو سکتے ہیں:
- مختار نامے
- زندہ وصیت
- زندگی کا بیمہ
- ٹرسٹس
- کاروبار یا شراکت کے معاہدے اگر آپ کاروبارکے مالک ہیں۔
بزرگوں کے ساتھ مالی بدسلوکی
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ صحت، نقل و حرکت، یا ادراکی تبدیلیاں بھی ہوسکتی ہیں جوکہ کسی فردکی بعدکی زندگی میں فیصلےکرنےکی صلاحیت کو متاثرکر سکتی ہیں، اور مالی استحصال اوردھوکہ دہی کیلئے ان کی حساسیت کو بھی متاثرکر سکتی ہیں۔
یہ پہچاننا ضروری ہےکہ یہ عوامل مختلف افراد کو ان کی زندگیوں کے مختلف موڑوں پر، اور نمایاں طور پر مختلف درجوں پر متاثرکر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو یقین ہے یا شبہ ہےکہ کوئی فرد فنڈز چوری کر رہا ہے یا آپ کو پیسے دینے، اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے، یا مالی طاقت لینے میں ساز بازکر رہا ہے، تو یہاں کچھ اقدامات ہیں جو آپ اس روئیےکو روکنے میں مدد کے لئے اٹھا سکتے ہیں:
یہ کوئی پڑوسی، کوئی خاندانی فرد، صحت کی نگہداشت کرنے والا کوئی ورکر، یا آپ کی کمیونٹی میں کوئی اور فرد ہوسکتا ہے۔ وہ مدد حاصل کرنے میں آپ کی مددکر سکتے ہیں۔
اپنے بینک، سرمایہ کاری اور پینشن کے ریکارڈزکی جانچ پڑتال کریں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا کوئی مشتبہ سرگرمی تو نہیں ہو رہی۔ آپ کیش شدہ چیک کی نقول بھی طلب کر سکتے ہیں۔ ممکن ہے آپ اپنی وصیت، مختار نامہ اور دیگر اہم کاغذی کارروائی کا بھی جائزہ لینا چاہیں۔ اگرکچھ واضح نہ ہو، تو اپنے بینک یا مالیاتی نمائندے سے براہِ راست بات کریں۔
ایسے لوگ ہیں جو آپ کے مالی مفادات کو دیکھنے میں آپ کی مددکر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کا وکیل یا اکاؤنٹینٹ شامل ہیں۔
فراڈ ایک سنگین جرم ہے جسے سنجیدگی سے لیا جائےگا۔ غیر ہنگامی پولیس کا عملہ مشکوک سرگرمی کی تحقیقات اور قانون توڑنے والوں پر ممکنہ طور پرفرد جرم عائدکرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
سینئرز سیفٹی لائن (SSL) سے رابطہ کریں:1‑866‑299‑1011۔24/7 دستیاب ہے، ایک مُفت اور خفیہ وسیلہ جو 150 سے زائد زبانوں میں معلومات اور مدد فراہم کرتا ہے۔
مالی بدسلوکی سے تحفظ
یہ تجاویز آپ کو مالی بدسلوکی سے بچانے میں مدد دے سکتی ہیں:
اپنی ذاتی اور مالی معلومات (پِن، پاس ورڈز وغیرہ) کو محفوظ رکھیں، ان معلومات کو کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں
رقم صرف اس صورت میں ادھار دیں جب آپ دینا چاہتے ہوں، اور واپس لینےکیلئے دستخط شدہ دستاویز تیارکروائیں
اپنے بینک اکاؤنٹ میں بِلوں اور ڈیپازٹس کیلئے خودکار ادائیگیاں سیٹ کروائیں؛ کسی بھی غیر معمولی چیز کیلئے اپنے مالی ریکارڈکا جائزہ لیں
تمام دستاویزات کو دستخط کرنے سے پہلے سمجھ لیں
اپنی اور اپنی مالیات کی دیکھ بھال کیلئےکسی ایسے فردکو مقررکرنےکیلئے جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں، ایک پائیدار یا متواتر مختار نامہ حاصل کریں
اپنے انویسٹمینٹ اکاؤنٹ میں رابطےکیلئے ایک قابل اعتماد فرد (ایک ہنگامی رابطے والے فردکی طرح) شامل کریں
خاندان، دوستوں اور اپنی کمیونٹی کے ساتھ جُڑے رہیں
بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کی بہتر آگاہی حاصل کرنے کے لئےکینیڈین نیٹ ورک فار پریوینشن آف ایلڈر ابیوز (سی این پی ای اے) پر جائیں جس میں ہر صوبے میں کینیڈئینز کے لئے تجاویز اور وسائل موجود ہیں۔
مزید جاننےکے لئے www.cnpea.ca پر جائیں