اپنی کمائی کے مقابلے میں آپ کتنے پیسے خرچ کر رہے ہیں اس بات کی واضح تصویر رکھنا اچھا ہے۔ اگر آپ کے پاس زیادہ سود والا قرض ہے، تو اس سے پہلےکہ آپ سرمایہ کاری کریں آپ کو سب کاموں سے پہلے قرض کی واپس ادائیگی کا منصوبہ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔


بجٹ سازی

بجٹ بنانا ایک بہترین مالی عادت ہے جسے آپ،کسی بھی عمر میں شروع کر سکتے ہیں۔ یہ اس بات کی واضح تصویر پیش کرے گی کہ آپ اپنے پیسےکو کس طرح منظم کرتے ہیں اور یہ آپ کے لئے صحیح مالی فیصلے کرنے میں آپ کی مددکرتی ہے۔

بجٹ آپ کو اپنی آمدنی اور اخراجات پر نظر رکھنے، بِلوں پر قابو رکھنے، اور یہ معلوم کرنے میں مددکر سکتا ہےکہ آپ کو اپنے مالی اہداف کو پورا کرنےکے لئےکتنی بچت کرنےکی ضرورت ہے۔


بچت

بچت آپ کو مختصر مدت کے اہداف تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ اتنی ہی معمولی ہوسکتی ہیں جتنا کہ نئے فون یا کنسرٹ کے ٹکٹوں کے لئے بچت کرنا۔ یا یہ مستقبل میں غیر یقینی وقت میں آپ کی مددکیلئے ہنگامی فنڈ جمع کرنا ہو سکتا ہے۔

عام طور پر، بچت کے اہداف میں ایک مخصوص رقم شامل ہوتی ہے جسے آپ جانتے ہیں کہ آپ کو بچانےکی ضرورت ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ تین ماہ کے رہنے کے اخراجات کیلئے ہنگامی فنڈ رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنے موجودہ ماہانہ اخراجات کی بنیاد پر اس کا حساب لگا سکیں گے۔

آپ ہر ماہ یا ہر ہفتے بچت کے لئے رقم مختص کر سکتے ہیں، اس کا انحصار آپ کی نقدی کے بہاؤ پر ہے۔ ایک بینک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں براہِ راست منتقلی سیٹ کرکے اسے خودکار عادت بنانےکی کوشش کریں۔

پیسہ بچانے کے طریقوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • اپنی تنخواہ کے چیک والے دن ڈائریکٹ ڈیپازٹ سیٹ کرنا
  • اپنے ٹیکس ریفنڈکیلئے بچت کا منصوبہ بنانا
  • اپنی آن لائن بینکنگ میں سیونگز ایپس یا ‘راؤنڈ اپ’ فیچرکا استعمال کرنا
  • ہفتے کے آخر میں بچے ہوئے بِلز اور سکّےکسی مرتبان میں جمع کرنا

بچت کو عادت بنانےکے فوائد ہیں۔ یہاں تک کہ تھوڑی مقدار میں بھی وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا ہے۔

اپنی بچت کو ایسی جگہ رکھیں جہاں ضرورت پڑنے پر آپ جلدی سے رسائی حاصل کر سکیں، لیکن پھر بھی محفوظ جگہ پر ہو، جیسےکہ سیونگز اکاؤنٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹس کمپاؤنڈ سود کے ذریعے آپ کی رقم بڑھانے میں مددکریں گے۔

سیونگز اور چیکنگ اکاؤنٹس عام طور پر ایسے ہوتے ہیں جہاں لوگ ایسا پیسہ رکھتے ہیں جسے وہ جلد ہی خرچ کرنےکا ارادہ رکھتے ہوں۔

ایک سیونگز اکاؤنٹ کا استعمال ہنگامی حالات کے لئے رقم مختص کرنے یا بڑی خریداری کیلئے بچانےکی خاطرکیا جا سکتا ہے۔ ایک چیکنگ اکاؤنٹ روزانہ کے اخراجات یا بِلوں کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک انویسٹمینٹ اکاؤنٹ سرمایہ کاری کے مقاصدکیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کی عمر 18 سال سےکم ہے، تو آپ والدین یا سرپرست کی مدد سے سیونگز  یا چیکنگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ کھولنےکیلئے آپ کے پاس 2 عدد قابل قبول شناختیں درکار ہوں گی۔ انویسٹمینٹ اکاؤنٹ کھولنےکیلئے، آپ کے والدین یا دادا، دادی، نانا، نانی کو آپ کیلئے ایک اِن ٹرسٹ اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔

مالیاتی اداروں کی کئی مختلف قسمیں ہیں جو اس قسم کے اکاؤنٹس کی پیشکش کرتی ہیں:

  • بینک اور ٹرسٹ کمپنیاں
  • کریڈٹ یونئینز
  • سرمایہ کاری کی فرمیں

رجسٹرڈ پلانز

بچت میں آپ کی مددکیلئے، حکومت کینیڈا نے سیونگز اور انویسٹمینٹ کےکئی پلانز تیارکئے ہیں۔ جو”رجسٹرڈ پلانز” کہلاتے ہیں، یہ ایسے اکاؤنٹس ہیں جو نقدی یاکوالیفائڈ انویسٹمینٹ رکھ سکتے ہیں۔

ان اکاؤنٹس کو انویسٹمینٹ اکاؤنٹس یا سیونگز اکاؤنٹس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وہ چیکنگ اکاؤنٹ کی طرح روزمرہ کے استعمال کے لئے نہیں ہیں۔