اور اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کوکتنا زیادہ (یا تھوڑا) پیسہ لگانا ہے، صحیح معلومات اور وسائل رکھنا آپ کو اپنے اور اپنے خاندان کیلئے بہتر فیصلےکرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
ہم اونٹاریو سیکیورٹیزکمیشن ہیں
اونٹاریو سیکورٹیز کمیشن مندرجہ ذیل کیلئےکام کرتا ہے:
- سرمایہ کاروں کو غیر منصفانہ، غیرمناسب یا دھوکہ دہی کے طریقوں سے بچانا
- منصفانہ، مؤثر اور مسابقتی سرمائےکی مارکیٹوں، اور سرمائےکی مارکیٹوں میں اعتمادکو فروغ دینا
- سرمائےکی تشکیل کو فروغ دینا
- اونٹاریو کے مالیاتی نظام کے استحکام اور نظام میں موجود خطرے کوکم کرنے میں حصہ ڈالنا
ہم یہ اونٹاریو میں سیکیورٹیز کی صنعت کو چلانےکیلئے قواعد بنا کر اور ان کے نفاذ کے ذریعےکرتے ہیں۔
ایک ریگولیٹرکے طور پر، او ایس سی (OSC) اونٹاریوکے سیکیورٹیز ایکٹ اورکموڈیٹیز فیوچرز ایکٹ کی دفعات کے ساتھ تعمیل کا انتظام اور نفاذکرتا ہے۔
اس ویب سائٹ پرفراہم کردہ وسائل اور ٹولز آپ کو زیادہ باخبر مالی فیصلےکرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور آپ کی اپنے پیسےکی بہتر حفاظت کرنے میں مددکر سکتے ہیں۔
یہ معلومات متعدد زبانوں میں دستیاب ہیں اور ہم آپ کو اس ویب سائٹ کو ان افراد یا تنظیموں کے ساتھ شیئرکرنےکی ترغیب دیتے ہیں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا دوسروں کے ساتھ اس کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
ایک سیکشن منتخب کریں
دھوکہ دہی سے بچاؤ
اس میں دھوکہ دہی کو پہچاننا اور اپنے آپ کو اس سے بچانا شامل ہے۔
منصوبہ بندی اور نظم و نسق
اس میں بجٹ سازی، بچت اور رجسٹرڈ سیونگ کے منصوبے شامل ہیں۔
اپنے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کرنا
اس میں سرمایہ کاری کی اقسام، خطرہ و واپسی اور مشورہ حاصل کرنا شامل ہیں۔
ریٹائرمینٹ اور پیسہ
اس میں ریٹائرمینٹ کی منصوبہ بندی، وصیت اور جائیدادکی منصوبہ بندی اور بزرگوں کے ساتھ مالی بدسلوکی شامل ہیں۔
وسائل
ہمارے بارے میں